صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ کا گرڈ اسٹیشن کا دورہ
صحبت پور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ کا گرڈ اسٹیشن کا دورہ ، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سلیم احمد خان کھوسہ کو ایس ای کیسکو کوئٹہ زمان شاہ ، ایکسیئن ایس ایس اینڈ جی کیسکو طارق لہڑی گرڈ اسٹیشن میں جاری کام کے بارے میں بریفننگ دی گئی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے ایس ای کیسکو کوئٹہ زمان شاہ اور ایکسیئن ایس ایس اینڈ جی کیسکو طارق لہڑی سے گرڈ اسٹیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے اور گرڈ اسٹیشن میں بجلی کی فوری بحالی کے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ صحبت پور گرم ترین ڈسٹرکٹ ہے اور شدید گرمی میں جینا انتہائی مشکل ہے لہذا پولز کی تنصیب اور تاروں کی تنصیب کے کام تیز کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ایس ای کیسکو کوئٹہ زمان شاہ نے آج رات تک بجلی کی فراہمی بحال کی جائے گی اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی علی احمد کھوسہ ، سرفراز احمد خان کھوسہ ، ایکسیئن بی اینڈ آر جہانگیر خان کھوسہ ، حاجی ریاض احمد کھوسہ ، پرسنل سیکرٹری عطا اللہ کھوسہ ، مسعود کھوسہ و دیگر میر سلیم احمد خان کھوسہ کے ہمراہ تھے۔