سینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے قلات میں مسافر بس پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

خبر کی تصویر

سینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے قلات میں مسافر بس پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

نصیرآباد۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے قلات میں مسافر بس پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز ہے جس میں نہتے اور بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے ہیں، تاہم وہ یہ جان لیں کہ قانون کی گرفت سے بچنا ان کے لیے ناممکن ہوگا اور بہت جلد وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔سینیٹر دھنیش کمار نے کہا کہ یہ واقعہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے تاکہ یہاں ترقی، خوشحالی اور استحکام کا عمل سبوتاژ کیا جا سکے، لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور مل کر ان دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا جو عوام کے امن اور جان کے دشمن ہیں۔سینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے شہید ہونے والے مسافروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔۔

رپورٹر کی تصویر
منٹھار منگی
نمائندہ نصیرآباد