ڈپٹی ڈی ایچ او نصیر آباد ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی نےبی ایچ یو تمبو کا دورہ

اردو نیوز آرٹیکل
ڈپٹی ڈی ایچ او نصیر آباد ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی نےبی ایچ یو تمبو کا دورہ
نیوز فوٹو
نصیرآباد: ۔ڈپٹی ڈی ایچ او نصیر آباد ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی نےبی ایچ یو تمبو کا دورہ کیا انہوں نے تمام ریکارڈز کا معائنہ کیا اور عملے کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی اور وقت کی پابندی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا سب کی اولین ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی نے واضح کیا کہ اب عملے کے پاس صرف ایک ہی آخری موقع ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور وقت پر سر انجام دیں اور عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا مقصد عوام تک بہترین سہولیات پہنچانا ہے اور اس مشن میں کوتاہی کرنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔
رپورٹر فوٹو
رپورٹ: علی جان منگی