اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی میر اسداللہ سے ملاقات

اردو نیوز ڈیزائن
تصویر
اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی میر اسداللہ سے ملاقات
بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے بی این پی عوامی کے مرکزی قائد اور سابق صوبائی وزیر راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے کردار اور اسمبلی میں موثر آواز بلند کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار ماند پڑ چکا ہے جسے موثر اور فعال بنانے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، اور حکومتی خاموشی نے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایوان میں عوام کی آواز بنے اور حکومت کو جواب دہ بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے۔بی این پی عوامی کے قائد میر اسداللہ بلوچ نے اپوزیشن لیڈر کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پائیدار جمہوریت اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اپوزیشن کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اپوزیشن کی فعالیت کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی
رپورٹر
رپورٹ: آواز کوئٹہ نیوز