فرانس: میوزیم میں داخلے کے لیے کپڑے اتارنے ہوں گے
فرانس کے علاقے نورماندی کے قصبے لَیگل (L’Aigle) میں واقع مشہور "بوہین مینو فیکچر" (Manufacture Bohin) میوزیم نے ایک انوکھا اعلان کیا ہے: 15 اگست 2025 کو میوزیم میں داخلے کے لیے تمام وزیٹرز کو مکمل طور پر ننگا ہونا ہوگا۔
یہ خصوصی دن "نیوٹرِسٹ ڈے" کے طور پر منایا جائے گا، جس کا انعقاد فرانسیسی نیوٹرِسٹ فیڈریشن (FFN) کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ اس دن صرف وہی افراد میوزیم کے اندر داخل ہو سکیں گے جو مکمل برہنہ ہوں گے — صرف جوتے پہننے کی اجازت ہوگی۔ لباس پہنے افراد کو نہ صرف میوزیم، بلکہ اس کی دکان تک بھی رسائی نہیں دی جائے گی۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد "ثقافتی آزادی اور جسمانی خودقبولی" کو فروغ دینا ہے۔ بوہین میوزیم ایک تاریخی فیکٹری میں قائم ہے، جہاں سوئیاں اور پنیں بنانے کی صنعتی تاریخ کو پیش کیا جاتا ہے، اور عام دنوں میں یہ سیاحوں کے لیے کھلا رہتا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب اس میوزیم میں اس نوعیت کا کوئی ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ شرکاء کے لیے مخصوص ضوابط اور رازداری کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں، تاکہ ماحول محفوظ اور احترام پر مبنی رہے۔
میوزیم کے ترجمان کے مطابق: "یہ ایک غیر معمولی مگر بامقصد تجربہ ہے، جس سے ثقافت اور نیوٹرزم کے درمیان ایک نیا تعلق قائم ہوگا۔"
مزید معلومات اور شرکت کے لیے پیشگی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ گئی ہے
رپورٹ: آن لائن