انجینئرذوالفقار لہڑی،چیئرمین نصیر آباد زون انجینئرز الائنس، نے پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) بلوچستان کے وائس چیئرمین میرمجیب الرحمن مری سے ان کےدفتر میں ملاقات
انجینئرذوالفقار لہڑی،چیئرمین نصیر آباد زون انجینئرز الائنس، نے پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) بلوچستان کے وائس چیئرمین میرمجیب الرحمن مری سے ان کےدفتر میں ملاقات کی اس اہم ملاقات کے دوران نصیر آباد ڈویژن میں کام کرنے والے انجینئرز کو درپیش مسائل اور ان کےحل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انجینئرذوالفقار لہڑی نے اس بات پرزوردیا کہ نصیرآباد زون میں جاری تمام میگا ترقیاتی منصوبوں میں مقامی انجینئرز کو ترجیحی بنیادوں پرروزگار کےمواقع فراہم کیےجائیں،تاکہ نہ صرف مقامی انجینئرز کی صلاحیتوں سے استفادہ کیاجا سکے بلکہ علاقے میں معاشی استحکام بھی ممکن ہوانہوں نےکہا کہ بلوچستان کے نوجوان انجینئرزصلاحیتوں اورجذبے سے مالا مال ہیں، انہیں صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر پی ای سی بلوچستان کے وائس چیئرمین میرمجیب الرحمان مری نے انجینئرز الائنس کےمطالبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ پی ای سی کی اولین ترجیحات میں صوبے کے تمام زونز، بالخصوص نصیرآباد ڈویژن کے انجینئرزکو روزگار کےمساوی مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیروترقی میں مقامی انجینئرز نے ہمیشہ کلیدی اور مثبت کردار ادا کیا ہے اوروقت آ گیا ہے کہ ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں سے بھرپورفائدہ اٹھایاجائےانہوں نے کہا کہ وہ خود اس بات کے خواہاں ہیں کہ میگاپراجیکٹس میں انجینئرز کی بھرپورشمولیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت،معیاراورپائیداری کو فروغ دیاجاسکے۔
ملاقات کےاختتام پردونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے انجینئرز کو ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرکےان کےحقوق کے تحفظ اورپیشہ ورانہ ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائےگی۔