اوستہ محمد(نیشنل پریس کلب) فیض آباد کے معروف
زمیندار میر وقارعلی خان جمالی نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا
کہ بہت اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے حکومت پاکستان کی جانب سے زمینداروں اور کسانوں کی زمینداروں کو نقصان سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت محکمہ پانی و بجلی (واپڈا)کی جانب سے اوستامحمد میں زہریلے پانی کی نکال کے لیے سم کینال بنانے کے لیے اربوں روپے کے پروجیکٹ شروع کیے
جو کہ افسوس حکومتی اور ضلعی انتظامیہ محکمہ پانی و بجلی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے زمیندار اور کسان آج بھی سراپا احتجاج ہیں کئی سال سے مقامی ٹھیکیداروں اور ایس ڈی او سم کینال نے کام ادھورا چھوڑ فرار ہو چکا ہے اور کافی عرصے سے فیلڈ پر نظر بھی نہیں آ رہا
جس کی وجہ سے یہاں کے زمیندار اور کسان سراپااحتجاج ہیں سم۔ کینال میں ایک جانب ناقص کام کیا گیا ہے اور دوسری جانب کراس۔ پل بھی تعمیر نہیں کیے گئے صرف فرضی طور پر پائپ ڈالے گئے ہیں
جو کہ پانی اخراج کرنے کے قابل نہیں ہیں جب بھی سم کنال میں پانی زیادہ آجاتا ہے اکثر گاؤں پانی میں ڈوب جاتے ہیں اور وہاں پر تیار فصل۔ بھی تباہ ہو جاتی ہے
اس لیے حکومت پاکستان حکومت بلوچستان وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنر نصیرآباد ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر اوستامحمد اور دیگر حکام بالا سے سم کینال کے کام میں بندش ناقص کام کے حوالے سے حکومت فوری نوٹس لیکر زمینداروں اور کسانوں کو نقصان سے بچایا جائے۔۔
