ڈیرہ مراد جمالی
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے
جس کے خاتمے کے لئے محکمہ ہیلتھ اور ڈبلیو ایچ او نے بہترین حکمت عملی کے تحت کنٹرول کرنے میں موثر کردار ادا کیا ہے
پولیو ٹیم میں کام کرنے والے آفیسران اور ورکرز داد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ او آفیس میں پولیو ہیروز ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی محترمہ حدیبیہ جمالی،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد محمد آصف لہڑی،نثار احمد مری،ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فیصل اقبال کھوسہ،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ایاز جمالی،ڈبلیو ایچ او کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر بلوچ،آئی او ڈاکٹر شیر محمد بلوچ ،ڈاکٹر فضل محمد کھوسہ،ڈاکٹر شہلا، پی ڈی احسان سمیت دیگر آفیسران ایریا انچارج، ٹی پی اوز،یوسی پی اوز ،اور ٹی ٹی ایس پیز بھی موجود تھے
تقریب سے ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے کہاکہ پولیو کو کنٹرول کرنے میں ایریا انچارجز اور ورکرز کا اہم کردار ہے جس کی بدولت ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں نصیرآباد میں گزشتہ کئی سالوں سے الحمداللہ پولیو وائرس کنٹرول میں ہے اور کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران بہترین مانیٹرنگ ہی پولیو وائرس کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے
محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی بہترین ٹیم ورک کے سبب پولیو راؤنڈز میں ٹیمیں کھٹن مراحل سے گزر کر گھر گھر جاکر معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کامیابی حاصل کرتی ہیں جس کے لئے پولیو آفیسران اور ٹیم ممبران داد کے مستحق ہیں
انہوں نے کہاکہ بہترین کارکردگی دیکھانے والے پولیو آفیسران،ایریا انچارجز،ٹی پی اوز،یوسی پی اوز،اور ٹی ٹی ایس پیز کو ایوارڈز نوازنے سے مزید کام میں بہتری اور مقابلے کا رجہان پیدا ہوگا
انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ نصیرآباد اور ڈبلیو ایچ او کے آفیسران کی محنت کے سبب کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں بھی نصیرآباد پورے صوبے میں پہلے نمبر پر رہا ہے
تقریب میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کے تبادلہ ہونے پر انہیں الوداعی پارٹی بھی دی گئی اور انہیں روایتی سندھی ٹوپی ،اجرک اور دیگر تحائف سے بھی نوازا گیا۔



