ڈیرہ مرادجمالی(سوشل میڈیا اپڈیٹ)
بلوچستان عوامی پارٹی صوبائی کونسل کےممبربابو میریار محمد لہڑی نےکہاہےکہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی سربراہی میں صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اورعوام کی معیار زندگی میں بہتری لانےکےلیے عملی طورپرصوبے بھرمیں ترقیاتی منصوبوں سمیت بیروزگاری میں کمی لانے کے لیے روزگار کےمواقع فراہم کئے جارہے ہیں
بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں ایک عوامی قوت بن کر ابھری ہے جوکہ پارٹی قائدین اورکارکنوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کےگروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیابابومیریار محمد لہڑی نےکہا ہےکہ بی اے پی کےمرکزی سنیئرنائب صدر سابق صوبائی
وزیرمیرعبدالغفورلہڑی اورصوبائی مشیرمحنت وافرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نیک نیتی اور مخلصی کے ساتھ نصیرآباد کےعوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج لوگ سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفورلہڑی کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئےجوک درجوک بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم لسانی اورتعیب کی سیاست پریقین نہیں رکھتے بلکہ بلارنگ ونسل سےبالاتر ہوکر علاقائی سطح پرعوامی خدمت اوران کے مسائل کوحل کررہے ہیں
منفی پروپیگنڈہ اورسازشیں کرنے والوں کو حکومتی کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی ہےتنقید اور بلاوجہ واویلاکرنے والےماضی کی حکومتوں میں عوامی عہدوں پر رہ کرعوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اب اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے مخلتف طریقے سے اپنی سیاسی دکاندار کو چمکانے کے لیے بلاوجہ پروپیگنڈہ کررہے ہیں
لکین نصیرآباد کےعوام باشعور ہیں وہ کسی بھی سبز باغ اور کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ اپنے حقیقی منتخب نمائندوں کےساتھ کھڑے ہیں اورحکومتی مثبت پالیسوں پر بھرپوراعتماد کا اظہارکررہےہیں
