تحصیل تمبو بدترین پسماندگی کا شکار ہے حلقہ پی پی بی 12 کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے

تحصیل تمبو بدترین پسماندگی کا شکار ہے حلقہ پی پی بی 12 کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے 

پٹ فیڈر کینال سے منسلک شاخوں میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کر کے حلقہ پی بی 12 تمبو کے چھوٹے زمینداروں اور کاشت کاروں کو نان شبینہ کے لیے محتاج بنایا گیا ہے 

ان شاءاللہ  آنے والے انتخابات میں کرپٹ حکمرانوں کو حلقہ پی بی 12 کے باضمیر افراد شکست سے دوچار کر دیں گے 

پٹ فیڈر کینال بیرون میں غیر قانونی طور پر بااثر شخصیات کو زرعی پانی فراہم کیا جا رہا ہے 


محکمہ ایریگیشن نصیرآباد میں کرپٹ اہلکار تعینات ہیں 


سیاسی و سماجی رہنما  غلام قادر مینگل کی نمائندہ مشرق سے گفتگو 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ڈیرہ مراد جمالی( سوشل میڈیا ڈیسک ) 


حلقہ پی بی 12تمبو نصیرآباد ٹو کے  سیاسی وسماجی رہنما غلام قادر مینگل نے مشرق اخبار کے رپورٹر وحید رزاق بنگلزئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ آنے والے انتخابات میں حلق ہ تمبو سے مخلص ایماندار عوام دوست امیدوار کو آگے لائینگے۔


اور ووٹ کی طاقت سے وقت کے حکمرانوں کو بری شکست سے دوچار کرینگے چند کاسہ لیسوں کو اپنے ساتھ رکھ کر  ہزار سے پندرہ سو روپے ان کے  جیب میں ڈال کر لوگوں کے ضمیروں کو خریدکر ان لوگوں خیال ہے کہ سارا علاقہ میرے ہاتھ میں ہیں لکین اللہ پاک کے فضل و کرم سے تمبو بالان شاخ سمیت پورا علاقہ باضمیر باشعور لوگوں سے بھرا پڑا ہیں اور آنے والے انتخابات میں ان ہی مخلص لوگوں کی بدولت انہیں بری شکست دیں گے


  انہوں نے کہا کہ  بالان شاخ سمیت پورے حلقہ تمبو کو کھنڈرات میں بدل دیا گیا ہے کہیں بھی آپکو کوئی اچھا سڑک یا دیہاتیوں کو ملانے والے لنک روڈ نظر نہیں آیئگے انہوں نے کہا کہ اب عوام باشعور اور خواب خرگوش سے بیدار ہوچکے ہے انہوں نے مزید کہا کہ پٹ فیڈرکینال میں زرعی پانی کی فراہمی ہونے کے باوجود تمام شاخوں کے ٹیلوں میں منصوعی زرعی پانی کی کمی پیدا کرکے غریبوں اور چھوٹے زمیندار و کاشتکاروں کو ناشبینہ کا محتاج کیا جارہاہے


 تاکہ وہ اپنے قیمتی اراضی کو ہونے پونے داموں زمین بیچنے پر مجبور ہوں اور کہا کہ محکمہ ایریگیشن میں بھی ان ہی طاقت ور لوگوں کی کرپٹ اہلکار تعینات ہیں اور سارا پانی بیرون پٹ فیڈرکینال سے ایریگیشن اہلکاروں کی مدد سے چوری کی جارہی ہے