یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

 


محکمہ انفارمیشن نصیرآباد ڈویژن05اگست2021

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی کشمیری شہدا کی مغفرت کے لیے دعا اور قومی و کشمیری ترانے بجائے گئے


 بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی قیادت میں ڈی سی آفیس سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین کھوسہ ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ڈی ایس ایم شاہجہان مینگل انور عادل تحصیلدار کامران رئیسانی چیف آفیسر حاجی خان جونیجو شیر احمد کرد محمد اسماعیل ساسولی سید ظفر شاہ رحیم بخش جویا سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈ آفیسران طلباء اور دیگر افراد شریک تھے


 ریلی اللہ ہو چوک سے ہو کر واپس ڈی سی آفس پہنچی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے مگر اقوام متحدہ کی خاموشی نہتے کشمیری عوام کے ساتھ سنگین مذاق کے علاوہ کچھ نہیں پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم ہر محاذ پر اپنے بھائیوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے دنیا کی پانچویں بڑی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے جو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ آج کا وہ دن ہے جب مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت نے اپنے ہی آئین کے آرٹیکل میں تبدیلی لاکر کشمیریوں کے ساتھ ظلم و ذیادتیوں میں اضافہ کردیا مگر ہم سلام پیش کرتے ہیں کشمیری عوام کو جنہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف کبھی سر نہیں جھکایا اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کرتے آ رہے ہیں 


انہوں نے کہا کہ پاکستان روزاول سے بھارت کے اس آئین کے اس آرٹیکل کو ماننے سے گریزاں ہے کشمیر پاکستان کا حصہ بننا تھا مگر بھارت نے اصولوں کو پامال کیا اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ظلم و زیادتی جو ڈوگرہ راج جو کشمیر میں چل رہا تھا وہ ہندوستان نے اب بھی جاری رکھا ہوا ہے


 انہوں نے کہا کہ بھارت ہر لحاظ سے کشمیری مسلمانوں کو جھکانے کےلئے ظلم کرنے سے پیچھے نہیں ہٹا ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیری مسلمانوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے تاکہ ظلم و بربریت کا یہ سلسلہ ختم ہو اور کشمیری مسلمان آزاد فضاؤں میں اپنی زندگی بسر کریں۔