ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے علماء کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا

 


محکمہ انفارمیشن نصیرآباد ڈویژن05اگست2021

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے علماء کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ میجر عارف چیف آفیسر حاجی خان جونیجو ڈاکٹر منظور احمد ابڑو اصغر رند علامہ تجمل عباس مولانا عبدالواحد زہری مولانا داؤد نقشبندی امداد حسین مری مولوی نواب الدین ڈومکی علامہ مشتاق حسین عمرانی حاجی ہدایت اللہ گورشانی مولوی محمد حسن قریشی عبدالکریم جاگرانی مولانا محمد اقبال قادری سمیت دیگر شریک تھے


 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجالس کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی کیبل سسٹم پر گانے بجانے پر پابندی عائد ہوگی شہر کی مکمل صفائی ستھرائی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا 


ماتمی جلوس مقررہ روٹس کے مطابق نکالے اور برآمد کیے جائیں گے محکمہ صحت کی ٹیمیں جلوس کے ہمراہ ہوگی روٹس کی گزرگاہوں پر پولیس ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہوگی


 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے کہا کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی دے کر رہتی دنیا کو یہ ثابت کیا کہ حق کی آواز کو کبھی بھی دبایا نہیں جا سکتا حضرت امام حسین علیہ السلام اور اس کے رفقاء نے دین اسلام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا آج پوری دنیا ان کی قربانیوں کا معترف ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی حق و سچ کا ہر سطح پر ساتھ دینا ہوگا ڈی سی اظہر شہزاد نے کہا کہ نواسہ رسول حسین علیہ السلام ہدایت کا چراغ ہیں امت مسلمہ ان کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام یہی درس دیتا ہے کہ اپنے ہاتھ اور زبان سے کسی کو تکلیف نہ دیں ہمیں صرف ان دس دنوں میں اخوت اور بھائی چارے کو فروغ نہیں دینا بلکہ عمر بھر اس عمل پر کاربند رہنا چاہیے شہدا نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے قربانی دیں تاکہ ہمیشہ کے لئے دین اسلام کا دیا جلتا رہے


 انہوں نے کہا کہ عالمی تقاضوں کو دیکھا جائے تو پاکستان کے امن کو خراب کرنے کے لئے دشمنان پاکستان اپنی ناکام کوششیں کر رہے ہیں اسی لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہوگا علماء کرام اور ذاکرین اپنے خطبات میں امن پسندی یگانگت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں انتظامیہ اپنی خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔