فیز 1 کی پائپ لائنز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

فیز 1 کی پائپ لائنز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ڈیرہ مراد جمالی (کےبی منگی) نوائے وقت میڈیا پبلک نیوز نصیراباد


ڈیرہ مراد جمالی شہر کی مشرق واٹر سپلائی فیز II کی آوور فلائی ٹینک کی لیکجج برقرار،

فیز 1 کی پائپ لائنز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار


فیز 1 کی پائپ لائنز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام کو کئی دن بعد گٹر ملا پانی سپلائی ہونے لگا،


تفصیلات و رپورٹ کے مطابق نصیراباد کے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی جانب سے اب تک بے پناہ وسائل بروئے کار لائے گئے.


 لیکن آج بھی شہری پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں آئے روز سوشل میڈیا سمیت پرنٹنگ پریس میں بھی عوامی شکایات موصول ہوتی رہی 


لیکن پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ نصیراباد کی موجودہ ایکسئین کے کان میں جوں تک بھی نہیں رینگتی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کی مشرقی علاقے میں ان کے ہی کسی اہلکار نہیں یہ کہا کہ میڈم مشرقی علاقے میں پانی کا سخت بحران ہے آئے روز شکایات موصول ہو رہی ہیں جس کے جواب میں لیڈی ایکسئین نے یہ کہا کہ مشرقی شہر کے لوگ صبح اپنا منہ بھی نہیں دھوتے پانی کا مطالبہ کرتے ہیں.


 اگر دیکھا جائے تو شہریوں کو پانی ملے گا تو وہ منہ بھی دھوئیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ گزشتہ ادوار سمیت موجودہ ادوار میں پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ نصیراباد کو کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے باوجود اس کے آج بھی شہری پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں؟

You may like this!
PHP Script                👉 Click here
Wordpress Pligins    👉 Click here    
Cv Proforma             👉 Click here
Presentation              👉 Click here
English Article          👉 Click here
Jobs Alerts                 👉 Click here