ڈیرہ مراد جمالی ( سوشل میڈیا ڈیسک) نیوز نصیراباد
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نصیراباد کے صدر سینئر ایڈوکیٹ شبیر احمد شیرازی کی قیادت میں بار کے نمائندہ وفد نے ایگزیکٹو انجنیئر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ نصیراباد میڈم رضیہ سلطانہ سے خصوصی ملاقات کی۔
اور ان کی بہتر ڈیوٹی پرفارمنس پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا وفد میں دیگر عہدیداران و سینئر وکلا میں ایڈوکیٹ ممتاز علی بنگلزئی، ایڈوکیٹ نیاز احمد عمرانی، ایڈوکیٹ امر لعل، ایڈوکیٹ جہانزیب قمبرانی، ایڈوکیٹ ارشاد علی منجھو، ایڈوکیٹ اصغر علی بلوچ، ایڈوکیٹ غلام سرور لاشاری، ایڈوکیٹ احسان اللہ مستوئی اور ایڈوکیٹ مبارک علی سیال شامل تھے،
ڈسٹرکٹ بار کے نمائندہ وفد نے میڈم رضیہ سلطانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈم رضیہ سلطانہ صوبے میں ایک اچھی انجنیئر ہونے کے ناطے بلوچستان کے اس قبائلی ماحول میں رہتے ہوئے بھی مختلف علاقوں اور عہدوں پر رہتے ہوئے اپنے فرائض منصی کی سرانجام دہی میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے
انہوں نے کہا کہ نصیراباد میں میڈم رضیہ سلطانہ سمیت اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی میڈم حدیبیہ جمالی کی تعیناتی صوبے سمیت نصیراباد کی خواتین کے لئے ایک حوصلہ افزائی کی بات ہے
انہوں نے کہا کہ میڈم رضیہ سلطانہ نے بحیثیت ایکسئین پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ نصیراباد واٹر سپلائی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو پینے کا صاف اور معیاری پانی کی فراہمی میں دن رات اپنی محنت و جدوجہد میں مصروف عمل ہے جس کے لئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ان کی بہتر حکمت عملی اور کام کی حوصلہ افزائی کرتے رہنگے ۔
