خلیل احمد عمرانی نے ایگزیکٹو انجینئرنگ موصلات و تعمیرات (بلڈنگ) نصیرآباد

خبری مضمون

نصیرآباد۔خلیل احمد عمرانی نے ایگزیکٹو انجینئرنگ موصلات و تعمیرات (بلڈنگ) نصیرآباد

نصیرآباد۔خلیل احمد عمرانی نے ایگزیکٹو انجینئرنگ موصلات و تعمیرات (بلڈنگ) نصیرآباد کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس موقع پر دفتر میں سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سب انجینئر عابد علی، ہیڈ کلرک بابو غلام سرور ابڑو، سید امداد شاہ، محمد ابراہیم بنگلزئی سمیت دیگر افسران و عملے نے شرکت کی۔افسران و ملازمین نے نئے ایکسئین خلیل احمد عمرانی کو ان کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں سیٹ پر بٹھایا۔ اس موقع پر خوشگوار ماحول میں تمام عملے نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی سے محکمہ تعمیرات میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی

اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید تیز رفتاری سے اقدامات ہوں گے ایکسئین بی اینڈ آر خلیل احمد عمرانی نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دفتر کے امور کو بہتر انداز میں چلائیں گے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔ انہوں نے افسران و عملے پر زور دیا کہ وہ ایمانداری اور محنت کو شعار بنائیں تاکہ محکمہ کی کارکردگی مزید بہتر ہو۔

خبری تصویر خبری تصویر