اس سال پاکستان کی شوگر انڈسٹری نے تقریباً چھ ارب کلوگرام چینی تیار کی

پیشہ ورانہ کارڈ
تصویر
اس سال پاکستان کی شوگر انڈسٹری نے تقریباً چھ ارب 6000000000 کلوگرام چینی تیار کی

اس سال پاکستان کی شوگر انڈسٹری نے تقریباً چھ ارب 6000000000 کلوگرام چینی تیار کی ۔ اس وقت چینی کی قیمت میں چالیس سے پچاس روپے فی کلو کا اضافہ ہو چکا ہے ۔ اگر ہم چھ ارب کو پچاس سے ضرب دیں تو یہ تین سو ارب روپے بنتے ہیں ۔ اگر ہم اس رقم کو ڈیجٹ میں لکھیں تو وہ بس اتنی سی بنے گی ۔ 3,00,000,000,000 یاد رکھیں کہ یہ شوگر ملوں کا وہ چھکا ہے ہو روٹین کے منافعے کے علاوہ لگا ہے ۔ ہاں ، برسبیلِ تذکرہ بتاتا چلوں کہ تقریباً %90 شوگر ملیں یا تو براہِ راست سیاست دانوں کی ملکیت ہیں یا ان کے فرنٹ مین مالک ہیں ۔ یہ بھی یاد دلاتا چلوں کہ یہ واحد انڈسٹری ہے جس نے کبھی گھاٹے یا زوال کا منہ نہیں دیکھا ۔ ورنہ پاکستان اسٹیل مل ، ریلوے ، ماضی میں ، GTS وغیرہ فلاپ ہو کر کُھڈے لائن لگ چکے ہیں !