132کے وی گرڈ اسٹیشن کیسکو ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ کیا
نصیرآباد: ایس ای جی ایس او کیسکو کوئٹہ انجنئئر زمان شاہ اور ایکسین جی ایس اوکیسکو سبی/نصیرآبادانجینئرطارق حسین لہڑی 132کے وی گرڈ اسٹیشن کیسکو ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گرڈ انچارج قادری الٰہی بخش نے انیہں گرڈ اسٹیشن کے آپریشنل نظام، ترسیلی صلاحیت، اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
انجینئر طارق حسین لہڑی نے اسٹیشن کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے بجلی کی بلاتعطل فراہمی، سسٹم کی بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایس۔ای، جی۔ایس۔او، کیسکو انجینئر زمان شاہ بھی موجود تھے۔
گرڈ انچارج قادری الٰہی بخش نے ادارے کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔