بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا اتحاد نے نیا کابینہ تشکیل دیا، حکومت پر تنقید کی، ممکنہ بائیکاٹ کے اشارے دیے
کوئٹہ: بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا الائنس (BDMA) کا ایک اہم اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کی نئی کابینہ کا انتخاب، تنظیم کی رجسٹریشن، ممبر شپ میں توسیع اور صوبے میں ڈیجیٹل میڈیا کو درپیش مسائل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر مرتضیٰ زہری کو اتحاد کا صدر، عصمت سمالانی کو جنرل سیکرٹری، عبدالوکیل کو نائب صدر اور سکندر پرکانی کو سیکرٹری خزانہ منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں شرکت کرنے والی تنظیموں میں کوئٹہ وائرل نیوز کے سمیع خان، بلوچستان میڈیا کے خیر محمد بلوچ، بلوچستان عوامی میڈیا کے نواز بلوچ، بلوچستان 24 کے مرتضیٰ زہری، بی این سی کے سکندر پرکانی، آغاز بلوچستان کے عصمت سمالانی، بی این این کے عبدالوکیل اور کوئٹہ نیوز نیٹ ورک کے عبدالوحید عمرانی شامل تھے۔
اجلاس میں ڈی جی پی آر کی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا:
"ڈیجیٹل میڈیا کے نام پر وہی روایتی اخبارات کروڑوں روپے کے فنڈز لے رہے ہیں جن کی آن لائن موجودگی نہیں ہے، جبکہ حقیقی رپورٹنگ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے والا حقیقی ڈیجیٹل میڈیا مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔"۔