ڈیرہ مراد جمالی
نصیرابا ڈویژن میں محکمہ ریونیو کی مختلف خالی اسامیوں کو پر کرنے کےلیے تحریری ٹیسٹ لینے کے لیے پنڈال لگا کر دیگر انتظامات شروع کر دیے گئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے ٹیسٹ کے عمل کا جائزہ لیا اور ٹیسٹ کمیٹی کو احکامات دیئے کہ ٹیسٹ کے عمل کو صحیح معنوں میں پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔ امتحان دینے کے لیے آنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے صاف اور شفاف طریقے سے روزگار کی فراہمی کے لیے ہر ممکن وسائل بروکار لائے جائیں اور بہتر انداز سے تحریری عمل مکمل کیا جائے ۔
اس موقع پر انہوں نے خود بھی جاری ٹیسٹ کے عمل کا معائنہ کیا اور امیدواروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی کے بھی جھانسے میں نہ آئیں وہ محنت سے ہی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں کسی بھی امیدوار کےساتھ ناانصافی ہرگز نہیں ھونے دی جائے گی میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جو بھی امیدوار میرٹ پر اترے انھیں تعینات کیا جائے گا ۔
اس دوران تحصیلدار ڈیرہ اللہ یار امداد حسین مری مین گیٹ سے امیدواروں کے سلپ چیک کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب اسکی تلاشی لیکر امیدواروں کو پنڈال میں اجازت دی گئی ۔ اس موقع پر ایس ایس پی نصیر آباد میر حسین احمد لہڑی کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔۔
