ایڈیشنل کمشنر نصیر اباد ڈویژن علی محمد ہانبھی کی زیر صدارت کیسکو کے واجبات اور کیسکو بلنگ کی ری کن سو لنگ کے حوالے سے اجلاس

 کمشنر نصیر آباد؛ ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر نصیر اباد ڈویژن علی محمد ہانبھی کی زیر صدارت کیسکو کے واجبات اور کیسکو بلنگ کی ری کن سو لنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. 



 اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی ۔ڈپٹی کمشنر جعفر آباد نجیب اللہ خان ترین ۔ڈپٹی کمشنر استا محمد اعجاز سرور ۔ڈپٹی کمشنر کچھی محمد حسین ایس ڈی او کیسکو محمد نواز کھوسہ ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل عبدالکریم جاگیرانی محکمہ بی اینڈ ار سمیت دیگر محکموں کے آفیسرز اور ان کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی. 


 اجلاس کے موقع پر ایس ڈی او کیسکو محمد نواز کھوسہ نے مختلف محکموں پر کیسکو کے واجبات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن علی محمد ہانبھی نے کہا کہ تمام محکموں کے ہیڈز اپنے محکمہ پر کیسکو کے بلنگ اور بقایا جات کے حوالے سے کیسکو کے ساتھ ملکر تمام کیسکو بلز کی ریکنسیلیشن کی جائے اور تصدیق کی جائے کہ کیسکو کے یہ بلز میٹر ریڈنگ کے مطابق ہیں یا نہیں

 کیسکو پر زور دیا گیا کہ جہاں پر بجلی کے میٹر نصب نہیں فوری طور پر کیسکو میٹرز کی تنصیب یقینی بنانے کے اقدامات کرے. 


تاکہ آیندہ میٹر ریڈنگ کے مطابق بلز کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے.جو میٹرز بند یا خراب ہیں ان کو تبدیل کیا جائے. کیسکو پر زور دیا گیا کہ محکمہ پی ایچ ای کے کنکشن منقطع کرنے سے گریز کرے کیونکہ جب کسی واٹر سپلائی کا کنکشن کاٹ لیا جاتا ہے تو پانی کی سپلائی منقطع ہوجاتی ہ


ے جس سے عوام براہ راست متاثر ہوتے ہیں. حکومت کی جانب سے جن جن محکموں کو کیسکو کی مد میں جو بجٹ ملتا ہے اس کے مطابق کیسکو کو ادائیگی کی جائے..