عام انتخابات میں نصیرآباد ڈویژن کا گریڈ الائنس تشکیل دینے کیلئے میر عبدالغفور لہڑی سرگرم

 میر عبدالغفور لہڑی کی سربراہی میں میر محمد خان لہڑی، قبائلی شخصیت میر شوکت بنگلزئی، جعفر کریم بھنگر، اسرار احمد بھنگر، وڈیرہ عبدالقدیر بنگلزئی کے رابطے


عام انتخابات میں نصیرآباد ڈویژن کا گریڈ الائنس تشکیل دینے کیلئے میر عبدالغفور لہڑی سرگرم


گریڈ سیاسی الائنس کی تشکی کے حوالے سے اسپیکر میر جان محمد جمالی خان، میر عمر خان جمالی، شیخ جعفر مندوخیل، عبدالوحید خان سولنگی سے ملاقاتیں۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مشترک امیدواروں کے چناؤ پر حتمی مشاورت کیلئے جلد اہم سیاسی و قبائلی شخصیات کا اہم اجلاس طلب کیا جائیگا۔

ڈیرہ مراد جمالی (نصیرآباد) بلوچستان عوامی پارٹی کے سنیئر مرکزی رہنما صابقہ صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی سیاسی میدان میں سرگرم ہو گئے۔ نصیرآباد ڈویژن کی سطح پر مستقبل کی سیاسی صورتحال پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی حکمت عملی کیلئے سیاسی گریڈ الائنس کی تشکیل کے حوالے سے اہم سیاسی اور قبائلی شخصیات سے ملاقاتیں کر کے صلاح و مشورے کیئے گئے۔

سابقہ صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کی سربراہی میں صوبائی وزیر آبپاشی حاجی میر محمد خان لہڑی قبائلی شخصیت میر شوکت جان بنگلزئی، جعفرکریم بھنگر،اسرار احمد بھنگر، وڈیرہ عبدالقدیر بنگلزئی نے وفد کے ہمراہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی، صوبائی وزیر توانائی میر عمر خان جمالی پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر سابقہ صوبائی وزیر شیخ جعفر مندوخیل، اور سولنگی قبیلے کے چیف سردار عبدالوحید خان سولنگی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

اور آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقاتوں کے حوالے پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقاتوں کے حوالے سے متعلق سابقہ صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے صحافیوں کو بتایا کہ متوقع عام انتخابات کے حواے سے موثر سیاسی حکمت عملی کیلئے اہم سیاسی شخصیات سے رابطے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تا کہ مستبل کے سیاست کا تعین کیا جاسکے۔

انہوں نے کہاں کہ نصیرآباد ڈویژن کی سیاست کے میدان میں تبدیلی لانے کیلئے بہت جلد سیاسی گریڈ الائنس تشکیل دینے کیلئے ایک اہم اجلاس طلب کیا جائیگا جس میں اہم سیاسی و قبائلی شخصیات شریک ہونگے اور گریڈ اجلاس میں مستقبل کی سیاست سمیت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے حوالے سے لائحہ عمل اور صلاح و مشورے سے فیصلے کیئے جائینگے اور یہ اجلاس نصیرآباد ڈویژن کی سیاست کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔