گوٹھ محمد رحیم مینگل میں دو بھائیوں کے مابین فائرنگ
فائر نگ کے تبادلے میں میر اشرف مینگل کی بیٹی جانبحق
ڈیرہ مراد جمالی (منصور مگسی ) پولیس ذرائع کے مطابق بالان شیخ تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ محمد رحیم مینگل میں دو بھائیوں میر محمد اشرف مینگل اور میر جمیل احمد مینگل کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں میر اشرف مینگل کی 20 سالہ بیٹی عالیہ مینگل جانبحق ہو گئی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی جاوید کھوسہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئی صدر پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے
