ڈیرہ مرادجمالی.
ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج عبدالحئی بلوچ نےکہاہے کہ تمام پولیس ملازمین عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں. پولیس افسران عوام کی خدمت کے لیے ہیں اور اپنے دروازے عوام کی مشکلات حل کرنے کیلیے ہمیشہ کھلےرکھیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں قائم مقام ایس ایس پی نصیرآباد سید نور شاہ ، رینج کمپلینٹ سیل آفسیر امیر جان مگسی ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل آفیسران ہزار خان عمرانی،عبدالغنی ،عبدالرشیدمینگل ،سومر خان جمالی، نثار احمد کھوسو ،غلام علی ابڑو، خادم حسین سولنگی ، منیر احمد کورار، مانجھی خان برڑو، نے شرکت کی.
اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آبادعبدالحئی بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے قائم پاکستان سٹیزن پورٹل جس کی نگرانی وزیراعظم پاکستان خود کر رہے ہیں.اسی حوالے سے آئی جی پولیس بلوچستان نے ہدایت کی کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے عوام کی جو بھی جائز شکایات ہیں۔
ان کو فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ اپنی شکایات سےمتعلق مکمل طورپرمطمئن رہیں.انہوں نے مزید کہاکہ زمینی تنازعات ملزمان کی عدم گرفتاری, ناقص تفتیش اور دیگر نوعیت کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں تاکہ عوام کی مشکلات ان کی دہلیز پرحل ہوسکیں۔


