ڈیرہ مرادجمالی
جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین سابق صوبائی وزیر میرعبدالماجد ابڑو نےکہا ہےکہ 2023 کےمتوقع عام اننتجابات کےحوالے سے نصیرآباد میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں
جےکیو ایم صوبائی اورقومی اسمبلی کی نشستوں پرمیدان کسی کے لیے خالی نہیں چھوڑینگے کوئی غلط فہمی کا شکارنہ رہے جے کیو ایم کل بھی مضبوط تھا اورآج بھی فعال اورمستحکم ہے
بھرپور تیاریوں کےساتھ الیکشن کے میدان میں مخالفین کو ٹائف ٹائم دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ جاموٹ ہاوس میں صحافیوں اور مخلتف وفود سے بات چیت کرتے ہوئےکیا
اس موقع پر جے کیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد وارث ابڑو۔منظوراحمد بھنگر۔پیرل خان ابڑو۔سمیت دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے
سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجد ابڑو نے کہاکہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں نصیرآباد میں اجتماعی ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا تحصیل چھتر کی پسماندگی کو خاتمے کرنے کے لیے بور ٹیوب ویل سسٹم کو متعارف کروایا جہاں پر پینے کے پانی کامسلہ حل ہونے کے ساتھ آج لوگ زرعی آبادی کررہے. ہیں .
ڈیرہ مراد جمالی میں آبنوشی کے اسیکمات دیکر عوام کے بینادی مسائل کو حل کیاگیا اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو روزگار کےمواقع فراہم کیے گئے اوچ پاور پلانٹ سے شہر کو بجلی کی فراہمی ۔زرعی یونیورسٹی کےقیام اور بائی پاس کی منظوری کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کیا
شہری اور دیہی علاقوں میں اجتماعی ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ آر۔ایچ۔سی۔بی ایچ یوز سمیت ڈسٹرکٹ اسپتالوں کو نئی ایمبولینس فراہم کرنے کے ساتھ ادویات کی کوٹہ میں بھی اضافہ کیاگیا
انہوں نے کہاکہ ہم نے تعصب اور نفرت کی سیاست کو بالا طاق رکھکر عوام کی بلاتفریق عملی طور پر خدمت کو یقینی بنایا ہمارے ترقیاتی اسیکمات سے آج بھی لوگ مستفید ہورہے ہیں
انہوں نے کہاکہ جے کیو ایم جاگیردارانہ اورظالمانہ نظام کےخلاف ہےیہ مظلوموں اورغریبوں کی نمائیدہ جماعت ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی کو مذید فعال اور منظم کرنے کے لیے پارٹی کا منشور اور پیغام کوگھرگھرتک عام کیا جائے عوامی رابط مہم کو تیز کرکے
عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے جدوجہد کو تیزکیا جائے
