ڈیرہ مراد جمالی
اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی نے ڈیرہ مراد جمالی میں یوٹیلٹی اسٹور پر آنے والے آٹے کے فروخت کے عمل کا جائزہ لیا۔
اور اپنی نگرانی میں سرکار کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹور پر فراہم کئے گئے آٹے کو فروخت کے عمل کا جائزہ لیا یوٹیلیٹی اسٹور کے منیجر نے انہیں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے اور دیگر ضروری اشیاء کے متعلق آگاہی فراہم کی اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ سمالانی نے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اور دیگر ضروری اشیاء خوردونوش چیک کیں
اور احکامات دیئے کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹور پر فراہم کیا گیا آٹا منصفانہ انداز سے فروخت کیا جائے اس وقت آٹے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں
تاکہ لوگوں کو اس بابت کسی قسم کی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے تمام یوٹیلٹی سٹور آٹا سمیت دیگر اشیاء خورد و نوش کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور لوگوں کو مارکیٹ سے سستے داموں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے اس حوالے سے انتظامیہ تمام تر صورتحال سے حکام بالا کو آگاہی فراہم کررہی ہے۔
