معروف سیاسی وقبائلی شخصیت میر نبی بخش گولہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

 ڈیرہ مراد جمالی

افسوسناک خبر نصیرآباد کے معروف سیاسی وقبائلی شخصیت میر نبی بخش گولہ کو نامعلوم افراد نے ان کے آبائی گاوں گوٹھ محمد خان گولہ میں فائرنگ کرکے شہید کردیا واقعے کے بعد ان کی میت کو سیول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی لایا گیا۔



جہاں میر عبدالغفور لہڑی میر شوکت جان بنگلزئی ماماواحد بخش بنگلزئی حاجی میر احمد سلطان لہڑی میر عبدلروف لہڑی میر محمد آصف لہڑی حاجی شیراحمد کھیازئی نثار احمد مری سمیت دیگر شخصیات نے انکے خاندان سے ہمدرد ی کی جبکہ میت کو ضروی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی

جبکہ سیول ہسپتال ڈاکٹروں کے مطابق میر نبی بخش گولہ کو دو گولیاں گردن میں لگی جس کے باعث وہ شہید ہوگئے۔