اوستہ محمد
میر سراج خان پندرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چند روز قبل اے ڈی آئی کیٹل فارم کے مقام پر زراعت کے مقامی آفیسران کی جانب سے گندم کے بیج میں کرپشن،غیر منصفانہ تقسیم اور زمینداروں کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے صوبائی وزیر زراعت بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی زراعت کے آفیسروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔جس سے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی تھی لیکن 72 گھنٹے گزر جانے باوجود ابھی تک محکمہ زراعت کی جانب سے مقامی زراعت آفیسران کا معطلی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا نہ ہی کوئی دوسرا آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔جس سے زمینداروں،کسان اور کاشتکاروں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔میر سراج خان پندرانی نے صوبائی وزیر زراعت بلوچستان،سیکریٹری زراعت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ گندم بیج کو غیر منصفانہ تقسیم کرنے والے مقامی آفیسروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان کی جگہ کوئی فرض شناسی آفیسر تعینات کیا جائے تاکہ زمینداروں،کسان اور کاشتکاروں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے
۔
