اوستا محمد (رپورٹ۔۔ذاکرحسین رڈ )
سوشل ایکٹوسٹ فورم گنداخہ کے کواڈینیٹر ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نیاز حسین جمالی غلام مرتضی پندرانی ریاست علی جمالی نے اوستہ محمد رجسٹرڈ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلاب نے پورے ملک سمیت پورے بلوچستان میں تباہی مچادی لیکن تحصیل گنداخہ کے یونین کونسلز گنداخہ جانن جمالی کڑیا فیری اور شاہن پلال میں تا حال کئی فٹ تک پانی موجود ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جس کے لیے صوبائی حکومت بلوچستان ڈویژنل اور ضلعی افسران سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ زاتی طور پر مشاہدہ کر کے علاقائی مسائل حل کریں اور حکومت سندھ سے رابطہ کر کے گنداخہ سے پانی کے اخراج کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور تمام فلاحی اداروں کو چاہیے کہ وہ تحصیل گنداخہ میں کھلی کچھری منعقد کر کے حالات کا جائزہ لیں اور امدادی سامان کی تقسیم اور بحالی کے کاموں میں بلا تفریق منصوبہ بندی کے مطابق سب کو دیں اور تحصیل گنداخہ میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیلدار محکمہ زراعت آپباشی حیوانات اور محکمہ صحت کے افسران اور اہلکاروں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے پریس کانفرنس کے شرکاء نے مزید کہا کہ گنداخہ واٹر سپلائی گرلز ہائی سکول کے اداروں کو بھی فورء طور پر فعال کیا جائے ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا اہم کردر ادا کریں
