اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی فلائٹ لیفٹیننٹ خالد شمس کا ڈیرہ مراد جمالی شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

 اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی فلائٹ لیفٹیننٹ خالد شمس کا ڈیرہ مراد جمالی شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون آپریشن کئی دکانداروں اور سبزی فروشوں پر جرمانے عائد کئے گئے دو گراں فروشی کے ملوث افراد کو جیل بھیج دیا گیا.



 کئی دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی گئی ان کے ہمراہ تحصیلدار کامران رئیسانی نائب تحصیلدار صدورا خان ابڑو بابو دانش خان بابو اصغر رند سیف اللہ جویا سمیت دیگر تھے اسسٹنٹ کمشنر خالد شمس نے کہا کہ کسی صورت خود ساختہ مہنگائی برادشت نہیں کی جائے گی جو بھی شخص نرخ ناموں سے تجاوز کرے گا اسے کسی صورت نہیں چھوڑیں گے



 انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور اپنے دکانوں کے سامنے اضافی سامان رکھنے سے بھی گریز کیا جائے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جائے گا کاروائی کا یہ عمل جاری رہے گا سخت کاروائی لوگوں کے مفاد میں ہے اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپلٹی عملے کو ہدایات دیں کہ مزدور چوک پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کریں مین نالے پر بنائی گئی تجاوزات کو ہٹایا جائے کاروائی سے قبل اعلان کیا جائے تاکہ لوگ خود تجاوزات کو ہٹا دیں۔