ایکس ای این پی ایچ آی رضیہ سلطانہ کی نگرانی میں شہر میں مختلف علاقوں کو فراہم کرنے والی6انچ کی پائپ لائن کی مرمت و چیکنگ

 


محکمہ انفارمیشن نصیرآباد ڈویژن16اکتوبر2021

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی ہدایت پر ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف محلوں وارڈز میں اب نوشی کی فراہمی کے لیے ایکس ای این پی ایچ آی رضیہ سلطانہ کی نگرانی میں شہر میں مختلف علاقوں کو فراہم کرنے والی6انچ کی پائپ لائن کی مرمت  و چیکنگ کے  دوران مین لائن سے محکمہ پی ایچ ای کے عملے کی جانب سے دو دن کی کڑی محنت کے بعد 12فٹ لمبی درختوں کی جڑیں نکال لی گئیں ۔


ایکس ای این پی ایچ آی رضیہ سلطانہ نے بتایا کہ کئی دنو ں سے انڈسٹریز ایریا بوائز ڈگری کالج ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کالونی گریڈ اسٹیشن کلرک کالونی سمیت ملحقہ علاقوں سے آب نوشی کے لیئے پانی کی فراہمی کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔


 ہمارا عملہ لوگو ں کو آب نوشی کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے عملے کی کڑی محنت کے بعد چوک شدہ لائن کو مکمل بحال کر دیا گیا ہے ۔


اور مین 6انچ کے پائپ لائن سے درختوں کی جڑیں کاٹ کر نکال لی گئی ہیں یہ سب غیر قانونی طریقے سے پانی کی پائپ لائنوں سے کنکشن لگانے کی وجہ سے رونما ہوا ھے  اس کے علاواہ کھلی کچہری میں اقلیتی برادری کی جانب سے مزدور چوک پر بھی بند لائن کی بھی مرمت مکمل کرکے بحال کردیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ نا تجربے کار اور از خود کنکشن لگانے اور توڑ پھوڑ کی وجہ سے مین پائپ لائن میں مٹی اور درختوں کی جڑیں پیدا ہو جاتی ہیں جس کے سبب مین پائپ لائن چوک ہو گئی تھی۔


 انہوں نے کہا کہ آب نوشی کی فراہمی کے لیئے محکمہ پی ایچ ای کا عملہ ہمہ وقت پائپ لائنوں کی درستگی اور پانی کی فراہمی کے لیئے مصروف عمل ہے انہوں نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی طریقے سے پانی کے کنکشن لگانے سے اجتناب کریں بصورت دیگر مین پائپ لائن چوک ہو جانے کی وجہ سے کئی محلوں اور علاقوں کو پانی کی ترسیل بند ہونے کے باعث شدید مشکلات درپیش آئنگی جس سے وہ خود بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔