وزیراعظم پاکستان کا بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
وزیراعظم پاکستان کا بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر جیکب آباد پہنچے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی سید فہد حسین اور چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے وزیراعظم پاکستان کو بارشوں سے نقصانات پر بریفنگ دی۔
بعدازاں وزیر اعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لئے جھل مگسی روانہ ہوئے۔
انہوں نے سیلاب اور بارشوں سے جھل مگسی، گنداخہ، جعفرآباد کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، وزیر ہاﺅسنگ مولانا عبدالواسع اور وزیر مملکت پاور محمد ہاشم نوتیزئی بھی وزیراعظم کے ساتھ دورے پر تھے۔
وزیراعظم نے سیلاب سے جانبحق ہونے والے افراد کے لیے 10 لاکھ روپے وفاقی حکومت کی جانب سے دینے کا اعلان کیا۔



