کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ
کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین کے ہمراہ گزشتہ روز نصیرآباد میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوٹ پلیانی بھریانی میں سیلابی پانی سے پیدل گزر کر کئی دیہاتوں میں گرے ھوئے مکانات کا جائزہ لیا
اور محکمہ صحت اور لائیوسٹاک کی جانب سے قائم کئے گئے میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی اور اس موقع پر ان کے مال مویشی کو ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر ایاز حسین جمالی اور لائیو اسٹاک کے ڈاکٹر علی عبداللہ ساسولی نے ادویات فراہم کی کمشنر فتح خان خجک نے نصیرآباد ضلعی انتظامیہ کو احکامات دیئے کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کے ازالے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں
فوری طور پر متاثر افراد تک رسد کو یقینی بنائیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے اس موقع پرتحصیلداران حاجی رحمت اللہ کھوسہ کامران رئیسانی نائب تحصیلدار غلام قادر ایس ایچ او بابا کوٹ عبدالخالق زہری سمیت دیگر آفیسران موجود تھے
سیلاب متاثرین نے کمشنر کو اپنے درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی کمشنر فتح خان خجک نے سیلاب متاثرین کو یقین دیہانی کروائی کہ حکومت سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تمام تر سہولیات متاثرین کی دہلیز تک ہر صورت فراہم کرے گی
مصیبت کی اس گھڑی میں اپ کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے فتح خان خجک نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین کو احکامات دیئے کہ محکمہ ریونیو کے ملازمین پر کمیٹیاں تشکیل دی دی جائیں تاکہ جو تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرہ افراد تک ہر ممکن ریلیف فراہم کریں اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں اس وقت متاثرین کو مدد کی اشد ضرورت ہے اس لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

