میر سکندر خان عمرانی کو عوامی حلقوں کی جانب سے بھر پور اظہار تشکر



 ڈیرہ مراد جمالی (کےبی منگی) نوائے وقت میڈیا پبلک نیوز نصیراباد


میر سکندر خان عمرانی کو عوامی حلقوں کی جانب سے بھر پور اظہار تشکر 


ڈیرہ مراد جمالی وارڈ نمبر 4 منگی محلہ کی سرکردہ شخصیت حاجی اللہ بخش منگی لعل منگی اور اہلیان محلہ کے ساتھ بنگلزئی محلہ سے ممتاز بنگلزئی سمیت دیگر نے بلوچستان عوامی پارٹی نصیراباد کے رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی مشیر برائے منرلز اینڈ مائنز میر سکندر خان عمرانی کا تہہ دل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ میر سکندر خان عمرانی نے اپنے حلقہ انتخابات میں جو بے پناہ ترقیاتی کام کروائے ہیں


 علاقہ عوام ان کی کاوشوں کو کبھی بھی بھلا نہیں سکتے اور کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی کی ہر گلی محلوں کو بلیک ٹاپ سمیت ٹف ٹائلز میں بدل دیا گیا ہے جو کہ ماضی میں شہر کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے بتایا کہ منگی محلہ سمیت شہر کی ہر ایک گلی کو پختہ کرنے کے لئے میر سکندر خان عمرانی نے عزم کر رکھا ہے


 اب تک شہر سمیت منگی محلہ کی بھی بہشتر گلیوں کو ٹف ٹائلز سے پکا کرلیا گیا ہے اور مزید بھی کام کروایا جارہا ہے لیکن علاقے اور اہلیان محلہ کے کچھ سیاسی مخالفین بھی موجود ہیں جو اپنی سابقہ اور موجودہ سیاسی بنیادوں پر کسی بھی ذریعے سے اپنی منفی سرگرمیوں میں مصروف عمل دیکھائی دیتے ہیں جھنین صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کی سوچ ہے جس کے باعث انہیں علاقے کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ روز ایک تنظیم عوامی اواز نصیراباد جو کہ صرف سوشل میڈیا کی حد تک قائم ہے 


جس کے ذریعے محلہ میں زیر تعمیر ٹف ٹائلز بچھانے کی بھیجی گئی پرانی تصاویر پر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی لیکن سیاسی مخالفین اس میں بھی ناکام رہے اور کہا کہ عوامی آواز نصیرآباد علاقے کی تنظیم ہے تاہم تنظیم کے منتظمین کو بھی چائیے کہ وہ حقائق کو بخوبی طور پر جانے بغیر کسی بھی بھیجی گئی ایسی تصاویر کو اپنی تنظیم کی زینت کا بھرم رکھتے ہوئے کسی کے ذاتی مفادات میں استعمال نہ ہوں ساتھ تنظیم کی بقاء کی ساکھ کا بھی سوچیں ؟ 


آخر میں انہوں نے منگی محلہ سمیت آس پاس میں جو ترقیاتی کام اپنے پایا تکمیل تک جا پہنچے ہیں جن میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ ٹف ٹائلز پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں جن کے کام کو معیاری اور دیرپا رکھنے پر رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی مشیر برائے منرلز اینڈ مائنز میر سکندر خان عمرانی اور اس کی پوری ٹیم کو بھرپور طریقے سے زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔