نصیراباد گذشتہ شب طوفانی بارشوں زالہ باری سے ذمیندار کآشتکاران کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا،
ڈیرہ مراد جمالی (سچل منگی )
نصیراباد گذشتہ شب طوفانی بارشوں زالہ باری سے ذمیندار کآشتکاران کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا،
بڑی تعداد میں مال مویشی ہلاک کھڑی فصلیں تباہ سینکڑوں سولر پلیٹ ٹوٹ گئیں
حکومت متاثرہ ذمیندار کآشتکاران کی مالی معاونت اور سولر پلیٹس فراہم کرے،
حاجی دین محمد بنگلزئی صدر ذمیندار کسان اتحاد نصیراباد کی ڈپٹی کمشنر نصیراباد کو درخواست
زمیندار کسان اتحاد نصیراباد کے صدر حاجی دین محمد بنگلزئی نے کہا کہ نصیراباد کی تحصیل چھتر سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ 12 اور 13 جون کی درمیانی شب طوفانی ہوائیں زالہ باری اور بارشوں کے سبب ذمینداران کآشتکاران کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے
بڑی تعداد میں مال مویشی ہلاک کھڑی کپاس اور جوار کی فصلات کو بڑے پیمانے پر نقصانات کے ساتھ ذمیندار کسانوں کے ہزاروں کی تعداد میں سولر انرجی پلیٹس ٹوٹ گئیں حاجی دین محمد بنگلزئی نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تحریری طور پر درخواست پیش اور آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہنگائی کے دور میں ذمیندار کسان سولر انرجی پلیٹس دوبارہ سے خرید کرنے کی سکت نہیں رکھتے، سولر انرجی پلیٹس نہ لگا سکے تو رہی سہی کپاس اور جوار کی فصل کو پانی نہیں مل سکے گا،
انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفانی ہواوں زالہ باری سے تحصیل چھتر مکمل طور پر متاثر ہوئی جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کا کچھ حصہ شامل ہوا انہوں نے بتوسط ڈپٹی کمشنر نصیراباد حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمیندار کآشتکاران کے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کے ساتھ سولر انرجی پلیٹس فراہم کئے جائیں تاکہ غریب کآشتکاران کا ذریعہ معاش کا گزر بسر ہوسکے اور وہ اپنی رہی سہی فصلات کو بچا سکیں۔
