کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے ضلع نصیرآباد میں زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ لیا
نصیرآباد ۔
کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے ضلع نصیرآباد میں زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ لیا
دورے کے دوران انہوں نے فیض آباد ٹو نیشنل ہائی وے ڈیرہ مراد جمالی روڈ۔ بیدار ٹو ٹول پلازہ روڈ۔
ڈیرہ مراد جمالی شرقی سائیڈ زیر تعمیر سول ہسپتال۔ٹریٹمنٹ اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر فار ڈرگ ایڈکس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ایکس ای این بی اینڈ آر بشیر احمد ناصر ایکس ای این اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جہانزیب جان بنگلزئی نے انہیں تعمیراتی عمل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی ایس ڈی اوز فقیر محمد مینگل امیتاز احمد۔محمد خالد سعداللہ مری صابر علی اصغر علی چنہ آصف بگٹی سمیت دیگر افراد موجود تھے
اس موقع پر متعلقہ محکموں کے انجینئرز اور آفسیران سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے روڈ نیٹ ورک کی مکمل بحالی کے لیے جو اقدامات کیے گئے ہیں
بہت جلد ان کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے مختلف دیہاتوں کو آپس میں اور شہروں سے جوڑنے کےلیے روڈ نیٹ ورک اپنا موثر کردار ادا کرے گا حکومت کی جانب سے فراہم کردہ خطیر رقم سے جاری ان منصوبوں کو صحیح معنوں میں پایا تکمیل تک پہنچایا جائے ان روڈز کی تعمیر کے بعد شہروں اور دیہاتوں کے افراد براہ راست مستفید ہو سکیں گے
انہوں نے کہا کہ انجینئرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کام کے معیار کو پرکھنے کے لیے لیے جائزہ لیتے رہیں تاکہ مطلوبہ معیار کے مطابق یہ عمل مکمل کیا جا سکے ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد عوام کے مسائل میں بتدریج کمی واقع ہوگی انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی اور روڈ نیٹ ورک کی مکمل بحالی کے لئے جو اقدامات کررہی ہے
ان کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے انہوں نصیرآباد میں نشے کے عادی افراد کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس سے نہ صرف ضلع نصیرآباد بلکہ ڈویژن بھر کے نشے کے عادی افراد کا علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا
معیار کی جانچ پڑتال کے لیے ڈویژنل انتظامیہ متحرک ہے ہمارے دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کے مفاد میں زیر تعمیر منصوبوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے تاکہ یہ منصوبے عوام کے لئے دیر پا ثابت ہوسکیں غیرمعیاری اور ناقص مٹیریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
