اوستہ محمد کی سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان

اوستہ محمد کی سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان



اوستہ محمد(نیشنل پریس کلب ) اوستہ محمد کی سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جب بھی غریب عوام۔گھی کا پوچھتی ہے تو یوٹیلٹی اسٹورز کے انچارج و دیگر عملہ یہ بول۔بول۔کر ٹال مٹول کرتی ہے کہ گھی کی گاڑی بختیار آباد کبھی نوتال کے قریب خراب ہے 


 آپ اگلی صبح کو آکر گھی لے جائیں جب ہم۔ صبع یوٹیلٹی اسٹور گھی کے لیے جاتے ہیں تو یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ۔ یہ بول کر جان چھڑا تی ہے کہ آپ نے دیر کر دیے گئے ختم ہوگیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے ڈر سے ۔صرف رمضان شریف کے مہینے میں غریب عوام خوش کرنے کے لئے چند کلو گھی سستا بازار میں فروخت کرتے تھے


 اس کے بعد بڑے پیمانے پر ایریا منیجر کی ملی بھگت سے تمام یوٹیلیٹی سٹور کے انچارج نے بڑے پیمانے پر سر عام مارکیٹ میں گھی فروخت کیا اور غریب عوام کو قومی شناختی کارڈ کا بہانہ بنا کر سرعام گئی اور دیگر اشیاء مارکیٹ میں فروخت کرتے رہے اوستہ محمد کی عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان دیگر حکام۔ بالا یوٹیلٹی سٹور کمشنر نصیرآباد ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام جو روزانہ کی بنیاد پر اجرت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات سے قاصر ہے


 یوٹیلٹی اسٹور سے بااثر افراد کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر اوپن مارکیٹ میں گھی و دیگر سامان فروخت کیا جا رہا ہے جس سے غریب عوام اور خاص کر مزدور طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے جب گھی کی سپلائی آتی ہے کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر سرعام گھی اوپن مارکیٹ میں فروخت کر دیتے ہیں ایک جانب مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے


 دوسری جانب رہی سہی کسر یوٹیلٹی سٹور انچارج اوستامحمد نے پوری کر دی اس لیے فوری طور پر اوستامحمد یو ٹیلٹی سٹور کے ایریا مینیجر سمیت تمام یوٹیلیٹی سٹور کے انچارج کا تبادلہ کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ایک ایماندار مخلص اسٹاف تعینات کیا جائے جو غریب عوام کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات سے فائدہ دیا جائے