اندھیر نگری چوپٹ راج؟
اندھیر نگری چوپٹ راج؟
ڈیرہ مراد جمالی نادرا آفیس کے سامنے و دیگر مختلف اومنی کمیونیکیشن والے غریب خواتین سے حکومت کی جانب سے دیئے گئے مالی امداد 2ہزار روپے پر سرعام 300سے500 روپے کٹوتی کا سلسلہ جاری کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں ۔ ۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول ریلیف پیکج کے تحت غریب خواتین کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 2000روپے جاری کیئے مگر ڈیرہ مراد جمالی میں نزد نادرا آفیس ودیگر ڈیرہ مراد جمالی شہر کے مختلف کمنیوکیشن ڈیوائس ہولڈرز کی جانب سے 300 سو سے 500روپے کٹوتی کاسلسلہ جاری ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سینٹرز قائم نہ ہونے کے سبب تمام اومنی شاپز پر خواتین اور مردوں کا بہت زیادہ رش ہونے کے سبب روڈ بند ہونا معمول بن چکا ہے اور خواتین سے 2000 کی معمولی رقم پر 300سے 500 روپے کی کٹوتی کرنا ظلم کے مترادف ہے آخر اس کالے دھندے کا کون ایکشن لے گا اور اس کا زمہ دار کون ہے ۔۔۔ ؟؟؟
اور کون سنے گا غریب خواتینوں کی فریاد اور کون روک سکے گا ان کی کٹوتی ۔۔۔
مگر ضلعی انتظامیہ سمیت بالا افسران کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ۔۔۔
غریب خواتینوں کا وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔۔۔
