سوشل ورکر رشید بلوچ کی علاج و معالجہ کے حوالے سے چندہ
ڈیرہ مراد جمالی (کےبی منگی) نوائے وقت میڈیا پبلک نیوز نصیر آباد
نصیرآباد کے معروف سیاسی و سماجی قبائلی شخصیت میر شوکت خان بنگلزئی سے ملاقات کی اور انھیں رشید بلوچ کی علاج و معالجہ کے متعلق آگاہی فراہم کی ماما واحد بخش بنگلزئی اور میر شوکت بنگلزئی نے معروف شوشل ورکر رشید بلوچ کی علاج و معالجہ کے لیے اپنی جانب سے نقدی رقم مالی امداد چندہ کمیٹی کے منتظمین کو حوالے کیا
اس موقع پر میرشوکت بنگلزئی نے کہاکہ رشید بلوچ نصیرآباد کے سوشل ورکر کے طور شہری اور عوامی مسائل کے لیے ہمیشہ بھرپور انداز میں آواز بلند کرتے رہے اور وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان کی نصیرآباد عوام کے لیے قداگراں خدمات ہیں
اس مشکل گھڑی میں ہم رشید بلوچ کے ساتھ ہیں ان کو تہنا نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہاکہ رشید بلوچ کی علاج و معالجہ کے لیے مخیرحضرات کو بھی آگے آنا چاہیے تاکہ ان کی مالی امداد کے ساتھ علاج معالجہ ممکن ہوسکے انہوں نے رشید بلوچ کے علاج کے لیے چندہ کمیٹی کے منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا
کہ انہوں نے اس کار خیر کام میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے چندہ مہم کو شروع کیا ہے جوکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا عمدہ مثال ہے
