ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیر احمد ناصر نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے الرٹ ہے



کوئٹہ 04 اگست 2021

(سوشل میڈیا ڈیسک) نیوز نصیراباد 


ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیر احمد ناصر نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے الرٹ ہے مون سون بارشوں ندی نالوں میں تغیانی و سیلابی صورتحال کے پیش نظر نصیراباد سمیت صوبے کے 16 اضلاع کو انتہائی ہائی الرٹ فہرست میں شامل کیا گیا ہے


 حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصانات کی سروے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جلد متاثرین کو ریلیف پہنچایا جائے گا یہ بات انہوں نے بدھ کے روز کویٹہ ہیڈ آفس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب نصیراباد کے ڈپٹی سیکرٹری کےبی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈی جی نصیر احمد ناصر نے کہا کہ حکومت نے قدرتی آفات سے نمٹنے اور عوام کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کی ہے اب کوئٹہ کے ساتھ صوبے کے ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر و ڈسٹرکٹ کی سطح پر پی ڈی ایم اے کے امدادی ویئر ہاوس بنائے جاریے ہیں جن میں نصیراباد بھی شامل ہے اور تعمیراتی کام بھی جاری ہیں 


جبکہ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے ضلعی سطح پر دفتری کار امور کی سرانجام دہی کے لیے نئی آسامیاں عمل میں لائی گئیں ہیں 


جن کی نئے مالی سال کی بجٹ میں منظوری بھی لی گئی ہے، نصیر احمد ناصر نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی نئی آسامیوں سے صوبے میں بے روزگاری میں بھی کمی واقع ہوگی اور کہا کہ حالیہ ہونے والی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کے لئے متاثرین کی بحالی اور انہیں ریلف پہنچانے کے لئے متاثرہ علاقوں کے ڈپٹی کمشنرز کو سروے رپورٹ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں


 تاکہ تمام نقصانات کی مفصل رپورٹ ارسال کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ نقصانات میں زرعی فصلات، گھریلو نقصانات مال مویشی اور کمرشل سمیت دیگر نقصانات شامل سروئے رپورٹ کی جائے گی۔