ڈپٹی کمشنر نصیرآباد خصوصی ہدایت پر جعلی اور غیرمعیاری ذرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن



 محکمہ انفارمیشن نصیرآباد ڈویژن10اگست2021 


ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہرشہزادکی خصوصی ہدایت پرشہرمیں جعلی اور غیرمعیاری ذرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن ،کئی دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا متعددکانیں سیل کردی گئی


 آپریشن کا سن کر کئی دکانداردکانیں بند کرکے راہ فراراختیارکرگئے زہر آلود اور غیرمعیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن جاری رکھا جائے


 مضرصحت ذرعی ادویات کسی صورت فروخت کرنے نہیں دیں گے ان کے خلاف بلاامتیازکاروائی عمل میں لائی جائے


 ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد کی کاروائی کرنے والی ٹیم کو سخت ہدایات، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہرشہزاد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی حدیبیہ جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹرذراعت توسیع عتیق اللہ کھوسہ، تحصیلدارڈیرہ مرادجمالی کامران رئیسانی نائب تحصیلدار صابر علی گولہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مین بازار میں غیرمعیاری بیج ،مضرصحت ذرعی ادویات ، اورنان رجسٹرڈ دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل لاتے ھوئے  تین دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ دیگر کئی دکانوں سے غیرمعیاری بیج کھاد قبضے میں لے لیا گیا 


اور ان پر جرمانہ عائد کرکے انہیں تاکید کی گئی جعلی اورذرعی فصلات میں استعمال ہونے والی نان رجسٹرڈذرعی ادویات، بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی سیکریٹری ذراعت قمبر دشتی کے احکامات پر کی گئی ھے واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر  اظہر شہزادنے کاروائی کرنے والی ٹیم کو سختی سے احکامات جاری کئے ہیں اور کہا ھے کہ غیر معیار کھاد اور دیگر ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامیتاز کاروائی کی جائے اس عمل میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں


 کیونکہ غیرمعیاری بیجوں اور کھادوں کے باعث ذراعت کا شعبہ بری طرح متاثرہونے کے ساتھ ساتھ زمینداروں اور کسانوں کو سخت مالی نقصانات کا بھی سامنا کرناپڑرہا ہے غیرمعیاری ذرعی ادویات کے اسپرے کے سبب نصیرآباد ڈویژن کے چاول دیگر ممالک میں درآمد بھی نہیں ہوپارہا ہے جس سے ذراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افرادکو مالی نقصانات ہورہے تھے


 اسی لئےکسی بھی صورت میں غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور اس کاروبارمیں ملوث افرادکے خلاف مستقبل قریب میں بھی سخت کاروائی عمل میں لائے جائےگی