ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزادکی خصوصی ہدایت جشن آزادی کی تیاریاں شروع کردی گئیں

 


محکمہ انفارمیشن نصیرآباد ڈویژن10اگست2021

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہرشہزاد کی خصوصی ہدایت پرڈیرہ مرادجمالی شہر کی صفائی ستھرائی اور جشن آزادی کی تیاریاں شروع کردی گئیں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی حاجی خان جونیجواور اصغر علی رند کی نگرانی میں شہر کی صفائی ستھرائی اورمختلف علاقوں میں قومی پرچم آویزاں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے


 ڈیرہ مرادجمالی شہرکی مختلف دیواروں کو قومی پرچم سے پیٹنگ کرکے سجادیا گیا ہے جبکہ میونسپلٹی عملے کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کتا مارمہم بھی جاری ہے شہرکی مارکیٹوں،بازار،اورسرکاری دفاترزسے ملحقہ روڈز کی صفائی ستھرائی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور روڈزکے اسٹریٹ لائٹس کے کھمبوں پر قومی پرچم بھی آویزاں کئے گئے ہیں جشن آزادی کے حوالے سے سپورٹس کے ایونٹس کا بھی انعقاد کیا گیاہے


 کرکٹ، بیڈمنٹن ، سمیت دیگرکھیلوں کے مقابلے بھی شروع کردیئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر نصیرآبا د اظہر شہزادکے احکامات پر تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز کی جانب سے سرکاری عمارتوں کوبرقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجانے کا عمل بھی جاری ہے جشن آزادی کی 75 سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔


جشن آزادی کے مناسبت سے مختلف سکولوں میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جہاں پر بچے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کررہے ہیں بچے اپنی تقاریر میں جشن آزادی کی تحریک میں اپنی جانیں قربان کرنے اور ملک کے قیام کی خاطراپنی خدمات سرانجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔