نصیر آباد کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق

 


نصیر آباد کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق وزیراعظم کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس روڈ کے افتتاح کو 2 ماہ مکمل 


2 ماہ گزرنے کے باوجود تعمیر شروع نہیں ہو سکا ایم این اے اور ایم پی اے اپنا کریڈٹ لینے میں نہال نصیرآباد کے عوام حیران و پریشان

 

ڈیرہ مراد جمالی ( سوشل میڈیا ڈیسک )


وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 2 ماہ قبل ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس روڈ کا افتتاح کوئٹہ میں کر دیا تھا جو کہ نصیرآباد کے عوام کے ساتھ پہلا مذاق تھا


 اس افتتاح کے بعد نصیرآباد کے رکن قومی اسمبلی اور ارکان اسمبلی ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس روڈ کی تعمیر کے کام کا سہرا اپنے سر لینے لگے لیکن 2 ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال اس کی تعمیر شروع نہیں ہو سکی 


جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب قومی شاہراہ پر نصب ایک سائن بورڈ پر یہ تحریر درج ہے کہ " ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کا کام جلد از جلد شروع کیا جائیگا " نصیر آباد کے عوام کے ساتھ یہ ایک اور سنگین مذاق کے مترادف ہے 


اس تمام تر صورت حال پر نصیرآباد کے عوام حیران و پریشان ہیں کہ آخر ہمارے ساتھ ایسا مذاق کیوں کیا جا رہا ہے