اوستا محمد:پانی کی صورتحال پر پی پی پی رہنماؤں کا رابطہ

 

اوستہ محمد:

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے صوبائی وزیر آبپاشی (ایری گیشن) میر محمد صادق عمرانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔



رابطے کے دوران کھیرتھر کینال میں پانی کی ممکنہ کمی کی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی نے سردار زادہ فیصل خان جمالی کو یقین دہانی کروائی کہ:
> "کھیرتھر کینال اور پٹ فیڈر کینال میں پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ فی الحال دونوں نہروں میں پانی کی کوئی کمی نہیں، پانی وافر مقدار میں چل رہا ہے۔"
دونوں وزراء نے پانی کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی مفاد میں نہری نظام کی مسلسل نگرانی کی جائے گی