ترجمان میونسپل کمیٹی آفس
ترجمان میونسپل کمیٹی آفس ۔۔۔ چیئرمین میر صفدر خان عمرانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی سلیم خان ڈومکی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی نے ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں بارشوں کا پانی نکالنے کے لیے تین بوزر مشینیں، موٹرز، پائپس اور دیگر ضروری سامان مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ تمام مشینری کو فعال حالت میں رکھا گیا ہے میر صفدر خان عمرانی اور سلیم خان ڈومکی نے مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے میونسپل عملے تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ میونسپل کمیٹی عملہ کے ساتھ تعاون کریں