دو ہزارتین سو جریب زرعی زمین کا معاملہ

 2 ہزار 300 جریب زرعی زمین کا معاملہ

ڈیرہ مراد جمالی (کےبی منگی)  نصیرآباد نیوز 



نصیرآباد کی تحصیل تمبو گوٹھ ککری منجھو قبیلے سے تعلق رکھنے والے منظور احمد منجھو، سیف اللہ منجھو، ثناءاللہ منجھو اور عنایت اللہ منجھو نے سوموار کے روز شہید محترمہ بینظیر بھٹو پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ الزام لگایا کہ علاقے کے ایک سابق صوبائی وزیر نے گزشتہ سال سے ہماری 2 ہزار 300 جریب زرعی زمین پر قبضہ کررکھا ہے۔


جس کے خلاف عدالت کے حکم کے باوجود بھی پولیس کوئی کاروائی نہیں کررہی انہوں نے کہا کہ موضع ککری میں واقع بنجر زمین پر بھی ہم موروثی بزگر ہیں جن پر قانونی طور پر ہمارا ہی حق بنتا ہے مگر گزشتہ سال مارچ کے مہینے سے ہمیں اور ہمارے بچوں کو بے دخل کیا گیا  انہوں کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ ہم نے سوشل میڈیا کے چینل پر آج کی تاریخ یعنی 24 جولائی کو لانگ مارچ کرنا تھا مگر بارشوں اور بولان ندی میں طغیانی کے باعث آج کی ڈیرہ مرادجمالی سے کوئٹہ تک کی جانے والی لانگ مارچ کو موخر کرتے ہوئے 10 اگست 2023 کو ہی قرآن پاک اٹھاکر اپنے بچوں کے ہمراہ کوئٹہ تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

 

اپنے بچوں اور اپنی بقاء کی جنگ آخری دم تک لڑوں گا۔اور انشاءاللہ اپنے حقوق سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہونگے۔