میر صفدر خان عمرانی کی قیادت اور کارکردگی شہریوں کے لیے سود مند ثابت ہونے لگا۔

 ڈیرہ مرادجمالی/وحید رزاق بنگلزئی 


میر صفدر خان عمرانی کی قیادت اور کارکردگی شہریوں کے لیے سود مند ثابت ہونے لگا۔



شہر میں طوفانی بارشیں ہوئی دو دن کے اندر اندر تقریبا جمع شدہ پانی کو نکال دیا گیا 


ڈیرہ مرادجمالی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر صفدر خان عمرانی کی کوششوں اور کاوشوں سے شہر میں گزشتہ دو روز سے طوفانی پارشیوں سے جمع شدہ پانی کو گلیوں۔محلوں۔اور شہر کے مختلف چکوں سے ہیوی مشینری کے ذریعے اپنے عملے کے ہمراہ جمع شدہ پانی کو فوری نکال کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک منجھے ہوئے نوجوان باصلاحیت سیاستدان اور اپنے شہریوں اور شہر سے کتنا مخلص ہوکر کام کر رہا ہے شہر میں طوفانی بارشیں ہوئی۔


بارش کے دوران ایک غریب شہری کے گھر میں دو فٹ پانی جمع ہوا صرف سوشل میڈیا پر اپیل کی اور چیرمین میونسپل کمیٹی میر صفدر خان عمرانی اپنے عملے اور جنریٹر کے ساتھ پہنچ گیا اور فوری گھر سے پانی نکال دیا گیا۔شہری میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر صفدر خان عمرانی کے اچھے کاموں کی تعریف کرنے کے بجائے اس پر بلاوجہ تنقید کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔