نصیرآباد سرکل انجینئر عبدالحمید مینگل نے پٹ فیڈر کینال کا دورہ
انفارمیشن
ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن24جولائی
سپرنٹینڈنٹنگ
انجینئر ایریگیشن
نصیرآباد سرکل
انجینئر عبدالحمید
مینگل نے
پٹ فیڈر
کینال کا
دورہ کیا
انہوں نے
آر ڈی
264اآر ڈی 270آر
ڈی 280آر
ڈی298 پٹ
فیڈر کینال
کی پشتوں
اور مرمتی
کام کا
جائزہ لیا۔
اس موقع
پر ایکس
ای این
پٹ فیڈر
کینال غلام
محمد بادینی
نے انہیں
بریفنگ دیتے
ہوئے بتایا
کہ سیلابی
صورتحال کے
پیش نظر
محکمہ ایریگیشن
کا عملہ
بھاری مشینری
کے ساتھ
مستعد کھڑا
ہے اس
حوالے سے
آر ڈی
298 اور عادل
پور پولیس
تھانے کے
قریب دو
ایمرجنسی کیمپس
قائم کئے
گئے ایس
ڈی او
حاجی ممتاز
علی سومرو
اور سید
امجد شاہ
کی نگرانی
میں پٹ
فیڈر کینال
کی آر
ڈی 264 تا
266 تک کمزور
پشتوں کو
مضبوط بنانے
کا سلسلہ
بھی جاری
ہے بھاری
مشینری کو
کمزور پشتوں
کے قریب
کھڑا کردیا
گیا ہے۔
ضلع صحبت
پور انتظامیہ
سے بھی
ہم رابطے
میں ہیں
اس موقع
پر سپرنٹینڈنٹنگ
انجینئر ایریگیشن
نصیرآباد سرکل
انجینئر عبدالحمید
مینگل نے
کہا کہ
پٹ فیڈر
کینال کی
پشتوں کو
مضبوط بنانے
میں کوئی
کسر نہیں
چھوڑی جارہی
جن جگہوں
پر کام
کرنے کی
ضرورت ہے
وہاں فوری
اقدامات کیے
جارہے ہیں
سیلابی صورتحال
سمیت ہمیں
ذرعی زمینوں
کو سیراب
کرنے کےلئے
بھی اقدامات
کرنے ہونگے۔
اس لئے
پٹ فیڈر
کینال میں
پانی کی
ترسیل کے
عمل کو
بھی جاری
رکھنا وقت
کی ضرورت
ہے کیونکہ
کاشتکاروں نے
چاول کی
پنیری کاشت
کی ہوئی
ہے انجینئر
عبدالحمید مینگل
نے کہا
کہ اس
وقت بھی
بالائی علاقوں
سے آنے
والے سیلابی
ریلوں کو
پٹ فیڈر
کینال میں
چھوڑا گیا
ہے الحمدللہ
حالات کنٹرول
میں ہیں
اس لیے
مشینری اور
عملے کی
تعداد میں
اضافہ کیا
جارہا ہے۔
