چیئرمین میونسپل کمیٹی سرکاری ڈیپارٹمنٹ کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ رہے ہیں، ماما واحد بخش بنگلزئی

نصیرآباد کے سیاسی وقبائلی شخصیت ہمدرد پینل کے سربراہ ماما واحد بخش بنگلزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ھے حالیہ بارشوں کے باعث شہر کی گلی محلے تالابوں کے منظر پیش کر رہے ہیں۔



 لوگوں کے گھروں دوکانات دیگر املاک کو بڑے پیمانے نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ھے جبکہ اس حالات میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی  اپنے کونسلران اور من پسند افراد کو  میونسپل کمیٹی کی مشینری ودیگر سہولیات فراہم کررہے۔


  ماماواحد بخش بنگلزئی نے کہاکہ ہمارے ووٹرز سپورٹرز اتحادی اور کونسلران جب ان سے بارش کا پانی گلی محلوں سے نکلوانے کو کہا جارہا ھے تو انہیں چیئرمین میونسپل کمیٹی واضع بول رہے ہیں کہ اپ اپنی مدد ان سے ملیں جس کو اپ نے ووٹ دیا انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا ایک حصہ تھا جو گزر گیا مگر چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی سرکادی ڈیپارٹمنٹ کو اپنی زاتی جاگیر سمجھ رہے ہیں جس کی میں بھرپور مذمت کرتا ہوں


 یہ ادارہ سرکاری ھے جو عوام الناس کی خدمت کیلے بنایا گیا ھے ماماواحد بخش بنگلزئی نے کہاکہ ھم لسانیت کی سیاست نہیں کرتے مگر چیئرمین میونسپل کمیٹی سرکاری وسائل صرف اپنے من پسند افراد کو نواز رہے ہیں یہ شہر ھم سب کا ھے اور ھم سب اس کے وارث ہیں میر ماماواحد بخش بنگلزئی نے کہاکہ چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی اپنا رویہ درست کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کیا جائے گا