🚨 پریس ریلیزنصیرآباد پولیس 🚨
19جولائئ 2022
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج عبدالحئی عامر بلوچ اور ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی کی زیر قیادت ایس ایس پی آفس نصیرآباد میں محرم الحرام کے حوالے سے مذہبی جماعتوں کے سربراہان، علماء کرام اور ضلع امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ۔
اجلاس میں ضلع بھر کے متعلقہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز سمیت مذہبی جماعتوں کے سربراہان، امام بارگاہوں کے متولیان اور امن کمیٹی کے ممبران شرکت کی۔ منعقدہ اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے فرداً فرداً تمام شریک اجلاس علماء کرام سے ماتمی جلوس کے روٹ کے شروعاتی و اختتامی پوائنٹ پر درپیش سیکورٹی کے مسائل سنے۔
بعد ازاں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج عبدالحئی عامر بلوچ نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ صبر و تحمل کا درس دیتا ہے۔ اسی چیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے علماء کرام اور ذاکرین مذہبی رواداری قائم رکھنے کے لئے درس دیں۔
تاہم ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے اجلاس میں شریک علماء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے شر انگیز تقاریر کرنے پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ جس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماتمی جلوسوں کے روٹس کی فل پروف سیکورٹی پلان ترتیب دئیے جائیں گے ۔ اختتام میں تمام علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پی آر ٹو ایس ایس پی نصیرآباد



