بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کی نصیراباد میڈیا پرسن سے خصوصی گفتگو اور اظہار خیال
![]() |
| سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی |
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ بلوچستان میں جاری مون سون بارشوں کے سبب ہونے والے نقصانات کے حوالے سے صوبائی حکومت آگاہ ہے متاثرہ علاقوں میں سروے کا کام جاری ہے فوری عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے بھی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔یہ بات انہوں نے نصیراباد میڈیا پرسن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی،
میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کا گرین بیلٹ نصیراباد ہماری پہلی ترجیح میں شامل ہے جس کے لئے ایریگیشن نظام کو مضبوط بنایا جارہا ہے تاکہ علاقے میں ذرعی و پینے کے پانی کی کوئی شکایات نہ ہو میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ صوبائی وزیر برائے آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ سندھ حکومت سے بھی حالیہ اہم ملاقاتیں کی امید ہے سندھ حکومت بلوچستان کے حصے کا پانی فراہم کرے گی ۔
اب بھی پٹ فیڈر و کیرتھر کینال میں کافی مقدار میں پانی کی روانی جاری ہے، میر عبدالغفور لہڑی نے یہ بھی بتایا کہ نصیراباد کی نہری نظام کو بہتر سے بہتر بنانے میں حکومت نے اہم اقدامات اٹھائیں لیکن دریاؤں میں پانی کی کمی کا سامنا تھا تاہم جاری مون سون بارشوں میں دریاؤں میں پانی کی اوسط بہتر ہوتی جارہی یے انشاءاللہ رواں خریف کے سیزن میں علاقے کے ہر ایک ٹیل تک زرعی پانی کی فراہمی کو بھی یقعینی بنانے میں محکمہ آبپاشی نصیراباد نے خصوصی دلچسپی لے رکھی ہے۔
روڈ سیکٹر کے سوال پر انہوں کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت نے اس حوالے سے نصیراباد کو خصوصی توجہ دی میڈیا اور سب کے سامنے ہے کہ علاقے میں روڈ سیکٹر پر کام زور شور سے جاری ہیں خصوصی طور پر قومی شاہراہ این 65 ڈیرہ مراد جمالی سے منجھو شوری فیض آباد سڑک کی تعمیر عوام کے سامنے ہے۔
میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ بلا تفریق رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر علاقے میں عوامی اجتماعی ترقیاتی منصوبوں پر عمل پیراں ہیں جس پر عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے اور اسی اعتماد کی بنیاد پر عوام نے ہر وقت ہمارا ساتھ دیا ہے۔
